8 جون 2014 - 21:07
ایران کی باقی ماندہ منجمد رقم آئندہ دنوں تہران منتقل

ایران کے تیل کی منجمد رقوم کا باقی حصہ آئندہ دنوں میں ایران منتقل ہوجائے گا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے آج تہران میں منعقدہ، بینک، بیمہ اور اسٹاک کسچینج  سے متعلق آٹھویں بین الاقوامی نمائش میں، جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے سمجھوتے کی بنیاد پر مغربی ملکوں میں منجمد شدہ ایران  کے تیل کی آمدنی کی چھٹی قسط ایران منتقل کئے جانے کے بارے میں کہا کہ یہ رقم عنقریب ہی ایران منتقل ہونے والی ہے جس کے موصول ہونے کے ساتھ ہی ایران کے سنٹرل بینک کی جانب سے اس کا اعلان کردیا جائے گا ۔ ایران کے سنٹرل بینک کے سربراہ نے موصول ہونے والی منجمد رقوم، خرچ کئےجانے کے بارے میں پوچھے گئے  سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے خریداری آزاد ہوگي اور منڈی کی ضرورت کے مطابق خریداری بھی انجام پائے گي جن میں بنیادی ضروریات کو بھی مد نظر قرار دیا جائے گا ۔ ايران کے تيل کي فروخت کی جو خطير رقم مغربي ملکوں ميں منجمد کردي گئي تھي جنيوا سمجھوتے کے مطابق آٹھ قسطوں ميں لوٹائي جائےگي ۔اور ہر قسط پانچ  سوپچاس ملين ڈالر کی ہوگي ۔  ايران کے تيل سے حاصلہ آمدني کي کل رقم جو مغربي ملکوں نے منجمد کردي تھي اس ميں سے اب تک پانچ قسطيں ادا کي جاچکي ہيں اور اس طرح مجموعي طور پرايران کو دوارب چھے سو پچاس ملين ڈالر مل چکے ہيں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲